تہران (نیوزڈیسک)ایران کا اسماعیل ہانیہ کے قتل پر اسرائیل پر جوابی حملے کا اعلان۔ایرانی نگران وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد اسرائیل کو اسماعیل ہانیہ کے قتل کا جواب دینگے، ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی صورت میں اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
علی باقری نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے حالیہ قتل ایران کی قومی سلامتی پرحملہ قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام کو متاثر کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ذمہ داروں (اسرائیل) کو متناسب سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے اقدامات کی مخالفت کرے اور غزہ میں جنگی جرائم کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈالے۔
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا اورپاکیزہ کلام ، آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا

