Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ملک کے تمام فیصلے فوج کرے گی ،بنگلہ دیشی آرمی چیف کا عبور ی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفے کے بعد بنگلہ دیشی آرمی چیف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل کرینگے، اور ان کے مطالبات پورے کرینگے ، عوام اب پرتشدد واقعات سے دور رہیں، عبوری حکومت کیلئے بات چیت جاری ہے ، جلد عبوری حکومت تشکیل دینگے ،.

بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے بنگلہ دیش کی قوم سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت بنے گی جبکہ بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج خود کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ انکے مطالبات ہورے کیے جائیں گے، جو کچھ بھی ہوا غلط ہوا، عوام ہماری مدد کریں اور امن کا راستہ اپنائیں۔

بنگلہ دیش کے تمام فیصلے اب فوج کرے گی ۔ بنگلہ دیش کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائےگا۔ عوام صبر سے کام لیں، تمام ہلاکتوں کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا ۔ میری تمام سیاسی قیادت سے بات ہو چکی ہے۔ مارشل لاء نہیں لگا رہے۔ جلد ایک نگران حکومت قائم کرینگے۔ عوام سے پر امن رہنے کی اپیل ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نےاستعفیٰ دیدیا، فوجی ہیلی کاپٹر پر بھارت روانہ ہو گئیں ، دیکھیں

یہ بھی پڑھیں