Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

بے پناہ قربانیاں دینےوالے اورشیخ حسینہ کیخلاف احتجاج کی قیادت کرنیوالا طالبعلم ناہد اسلام کون ؟جانیں

استعفیٰ دے کر بنگلادیش سے فرار ہونے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے طالب علم ناہد اسلام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کا استعفیٰ طالب علم رہنما ناہد اسلام کی قیادت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد سامنے آیا۔رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہد اسلام اس وقت ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈپارٹمنٹ کا طالب علم ہے، وہ انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 جولائی 2024 کو ناہد اسلام کو سبز باغ میں ایک گھر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس کم از کم 25 افراد نے اغوا کیا تھا، طالب علم کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس سے احتجاج میں ملوث ہونے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی اور اسے ہتھکڑیاں لگا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناہد اسلام 2 دن بعد ایک پُل کے نیچے سے بے ہوش حالت میں ملا تھا جب کہ 26 جولائی 2024 کو اسے دوسری بار سرکاری اہلکاروں نے اغوا کیا تھا۔ناہد اسلام نے شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے خلاف بھی آواز اٹھائی جس پر انہیں سڑکوں پر تعینات دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

ناہد اسلام 1998 میں ڈھاکا میں پیدا ہوئے جو کہ شادی شدہ ہیں، ان کا ایک چھوٹا بھائی ہے جب کہ والد ٹیچر اور والدہ ہاؤس وائف ہیں۔ ایک طالب علم، نقیب اسلام نے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ناہد کے پاس ناقابل یقین صلاحیت ہے اور اس نے ہمیشہ کہا کہ ملک کو بدلنے کی ضرورت ہے، ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمت نہیں ہارے گا، ہمیں اس پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

شیخ حسینہ کے وزیراعظم کی رہائش گاہ میں آخری 45 منٹ میں کیا کیا ہوا؟بنگلہ دیشی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات

یہ بھی پڑھیں