ٹیکنالوجی ارب پتی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں، ٹویٹر پیغام میں ایلون مسک نے اے آئی سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ “محکمہ حکومتی کارکردگی” کی تختی کے ساتھ پوڈیم پر کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کریں گے۔ ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے جب سابق صدر سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایک بہت ذہین آدمی ہیں، میں یقینی طور پر کروں گا، وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔
عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر


