Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

آگرہ ،تاج محل میں برسات کا پانی بھر گیا، گنبد بھی ٹپکنے لگا

آگرہ(ویب ڈیسک) بھارتی شہر آگرہ میں عظیم مغل شاہکار مسلسل 48 گھنٹے کی بارش نے تاریخی مقامات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جن میں مشہور تاج محل بھی شامل ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کو تاج محل کی نگرانی پر لگا دیا گیا ہےکیونکہ تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی رِسنا شروع ہو گیااور تاج محل کا باغ بھی پانی میں ڈوبا رہا۔

بھارتی آرکیالوجسٹ کا کہنا تھا کہ عمارت کے گنبد سے پانی کے رسنے کی وجہ جاننے کےلیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مرکزی مقبرے کے اندر نمی دیکھی گئی، ہو سکتا ہے کہ گنبد کے پتھروں میں شگاف پڑگیا ہو، جس سے پانی کا رساؤ ہو رہا ہے۔

ایک گائیڈ نے میڈیا کو بتایا کہ بارش نے مقبرے کے سامنے واقع مرکزی حوض کے قریب باغ کو ڈبو دیا ہے۔ پانی کا رساؤمغل بادشاہ شاہ جہاں اور ان کی بیوی ممتاز محل کی قبروں تک پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آگرہ میں جمعرات کو 151 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آگرہ قلعہ، فتح پور سیکری، جھنجھن کا کٹورا، رام باغ، مہتاب باغ، چینی کا روضہ ودیگر تاریخی عمارات کو بھی شدید بارش سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔
مزیدپڑھیں :پلاسٹک سرجری سے لے کر کاروباری امپائر تک میا خلیفہ کے اثاثوں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا

یہ بھی پڑھیں