Search
Close this search box.
منگل ,21 جولائی ,2026ء

نمیبیا ،4کمسن بچے کھیلتے ہوئے فریزر میں دم گھٹنے سے جاں بحق

کاتیما ملیلو(ویب ڈیسک)4کمسن بچے کھیلتے ہوئے فریزر میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔2بچے فریزر کے اندر ہی دم توڑ گئے جبکہ باقی 2 بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں

بی بی سی کے مطابق گھر کے باہر موجود غیر استعمال شدہ فریزر میں دم گھٹنے سے 3تا 6 سال کی عمر کے 4بچےکھیلتےہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھےتھے۔

بچےکھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر فریزر میں پھنس گئے تھے جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کمانڈر کے مطابق فریزر کے باہر صرف ایک ہینڈل تھا، بچے تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے فریزر میں پھنسے رہے۔

مزید پڑھیں:ازداوجی مسائل، ایشوریا نے بھی شادی کی انگوٹھی اتار پھینکی

یہ بھی پڑھیں