Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

نیویارک (ویب دیسک) چین میں کمزور طلب کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتموں میں نمائیاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ماہ نومبر میں برینٹ کروڈ معاہدے 48 سینٹ یا 0.66 فیصد کی کمی کیساتھ 72.27 ڈالر فی بیرل جبکہ اکتوبر کے لئے امریکی خام تیل کی قیمت 0.53 فیصد کم ہوئی ہے۔

امریکی خام تیل37 سینٹ کمی کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ ایندھن کی طلب میں کمی اور برآمدی مارجن میں کمی باعث پانچویں ماہ آئل ریفائنری کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی مسلسل چوتھی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:لبنان، پیجرزپھٹنے سے8 افراد جاں بحق،2,750زخمی

یہ بھی پڑھیں