Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

کپل شرماشو ،ارچنا پورن سنگھ کی جگہ کون؟فوراًجانئیے

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا ورلڈ میں گریٹ انڈین کپل شو‘ مزاح اور تفریح کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے، جو پورے ہندوستان میں پسند کیا جاتا ہے۔

اسٹیج شو کا دائرہ کامیڈی سے آگے پھیلا ہوا ہے ، بہت سے خاندانوں کے لئے ایک پسندیدہ روایت بن چکا ہے ۔

یہ شو ہنسی مذاق اور اپنی پسندیدہ سلیبریٹیز کے ساتھ ہرویک اینڈ پرناظرین کو کوالٹی ٹائم سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنے اور شو کی میزبان ارچنا پورن سنگھ کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشاف کیاہےکہ کپل شرما نے مجھ سے کہا ہے کہ مجھے ارچناکو ہٹا کے آپ کو بٹھانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شو ایک بار پھر ہنسی کی اڑان بھرنے کے لئے تیار ہے، کیونکہ دی گریٹ انڈین کپل شو مشہور مہمانوں سے بھرپورایک اور سیزن کی تیاری کر رہا ہے۔

کپل شرما اور سنیل گروور طویل جھگڑے کے بعد نیٹ فلکس کے دی گریٹ انڈین کپل شو کی تازہ ترین قسط میں ایک بار پھراکھٹے نظر آئے۔

ان کی دوستی نے شو میں جان ڈال دی اور ناظرین کے دل جیت لیے۔شو میں عامر خان نے شرکت کی۔ اور ان کی ان سنی کہانیوں نےسب کو مسکرانے پر مجبور کر دیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد،وکلاء تحریک، ریڈ زون میں پھر کنٹینرزکی بارات

یہ بھی پڑھیں