Search
Close this search box.
اتوار ,19 جولائی ,2026ء

“دنیا کا مشکل ترین ایئرپورٹ: جہاں صرف 50 پائلٹس کر سکتے ہیں لینڈنگ”

تھمپو(انٹرنیشنل ڈیسک)تجربہ کار پائلٹس عام طور پر دنیا بھر کے مختلف ائیرپورٹس پر ہوائی جہاز کو اڑانے اور اتارنے میں مہارت رکھتے ہیں، لیکن بھوٹان میں ایک ایسا ایئرپورٹ موجود ہے جہاں لینڈنگ کو دنیا کی سب سے مشکل لینڈنگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

بھوٹان کا پیرو انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے اور تکنیکی اعتبار سے انتہائی پیچیدہ مقام پر واقع ہے۔ بھوٹان کا تقریباً 97 فیصد حصہ پہاڑوں پر مشتمل ہے، اور دارالحکومت تھمپو کی بلندی سطح سمندر سے 7,710 فٹ ہے، جبکہ پیرو ایئرپورٹ کی بلندی 7,382 فٹ ہے۔ اس مقام کی اونچائی اور ارد گرد کے پہاڑوں کی پیچیدہ بناوٹ کی وجہ سے پائلٹس کو رن وے تک پہنچنے کے لیے انتہائی احتیاط سے گزرنا پڑتا ہے، جو لینڈنگ کو نہایت مشکل بنا دیتا ہے۔

دنیا بھر میں صرف 50 پائلٹس ہیں جو خصوصی تربیت کے ذریعے پیرو ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز کو بحفاظت اتارنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ بھوٹان کی مقامی موسمی صورتحال، جیسے غیر متوقع ہوائیں اور خراب موسم، لینڈنگ کو مزید چیلنجنگ بناتی ہیں۔ پائلٹس دوپہر کے وقت پرواز کرنے سے اجتناب کرتے ہیں جب تیز ہوائیں لینڈنگ کو مزید مشکل بنا دیتی ہیں۔

ڈریک ایئر کے کیپٹن چیمی دورجی کا کہنا ہے کہ اس ایئرپورٹ پر کامیاب پرواز کے لیے پائلٹس کو خصوصی مقامی معلومات اور تربیت حاصل کرنا ضروری ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں :الیکٹرک کار’’ ایم جی ونڈسر ای وی انتہائی مناسب قیمت میں لانچ کردی گئی

یہ بھی پڑھیں