ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپانی ایئر پورٹ پر جنگ عظیم کا دبا بم پھٹ گیا ، ٹیکسی وے پر بم پھٹنے سے گڑھا پڑگیا۔ جنوب مغربی جاپان کے میازاکی ایئر پورٹ پر 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ ۔
صدیوں پرانا زمین میں دبا بم پھٹنے سےکسی کے بھی زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔ وزارتِ مواصلات کے حکام نے بتایا کہ جس وقت دھماکا ہوا تب وہاں قریب کوئی طیارہ نہیں تھا۔سیلف ڈیفنس فورس اور پولیس کی تصدیق ،
ڈیفنس فورس کے مطابق دھماکا 500 پاؤنڈ وزمی بم کے پھٹنے سے ہوا۔ اس امر کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ اتنی مدت سے وہاں پڑا ہوا بم اچانک کیسے پھٹ گیا۔کیوشو نامی جزیرے پر واقع ایئر پورٹ کے رن وے پر دھماکے کی فوٹیجز بھی ریلیز کی گئی ہیں۔
یہ ایئر پورٹ 1943 میں جاپانی بحریہ کے اڈے کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ یہاں سے درجنوں کامی کازے یعنی خود کش مشن روانہ کیے گئے۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ بم واقعی دوسری جنگِ عظیم کے دوران اتحادی افواج نے پھینکا تھا یا جاپانی فوج ہی نے یہاں دبایا تھا۔
ایک نزدیکی ایوی ایشن اسکول کی بنائی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے سے رن وے کے ٹکڑے کسی فوارے کے مانند بلند ہوئے۔
پاکستان کے مختلف مقامات پر تیزہوا ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

