Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

سابق صدر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی

پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو رشوت لینے پر ساڑھے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دارالحکومت لیما سے خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیل کی تعمیراتی کمپنی سے رشوت لینے کا جرم ثابت ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیلی کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینسر کے مریض ٹولیڈو نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے۔الیجاندرو ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے دوران پیرو کے صدر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں