Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

کون بنے گا امریکا کا نیا صدر؟ ٹرمپ یا کملا ، فیصلے کی گھڑی آگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس ، امریکا کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے فیصلے کا دن آگیا۔امریکہ کے 47 ویں صدر کے چناؤ کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے ، ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکہ کی موجودہ نائب صدر کملا ہیرس آمنے سامنے ہوں گے۔

باقاعدہ الیکشن سے پہلے تقریبا آٹھ کروڑ سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں ، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے، کسی بھی امیدوار کوجیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں ، 435ارکان نمائندگان، 33سینیٹرزاور 13ریاستوں کےگورنرز کابھی چناؤ ہوگا، اس حوالے سے تمام ریاستوں میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ،صارفین کیلئے بری خبر

یہ بھی پڑھیں