Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

وزیر خزانہ کی برطرفی سے حکومت کو خطرہ لاحق، اپوزیشن کا اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

برلن (نیوز ڈیسک)جرمن حکومت خطرے میں پڑ گئی ہے، چانسلر اولاف شلز کے وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کو برطرف کرتے ہی اپوزیشن نے ان سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق معاشی سمت کے تعین کے حوالے سے جرمن چانسلر اور وزیر خزانہ میں کئی ہفتوں سے تنازع چل رہا تھا۔گزشتہ روز چانسلر نے وزیر خزانہ کو برطرف کیا تو تین جماعتی اتحاد ٹوٹ گیا، جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت کنزرویٹو نے اٹھایا۔

اپوزیشن جماعت نے جرمن چانسلر سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور جرمنی میں انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

زیر التوا 97 ارب کے ٹیکس مقدمات پر تشویش چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا نمٹانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں