Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

میڈیکل داخلے کی تیاری کرنےآئی طالبہ سے اساتذہ کی زیادتی،ویڈیو بھی بنالی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر کانپور میں ٹیوشن سنٹر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری کرنے آئی طالبہ کو اساتذہ نے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا،ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بار بار عصمت دری کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق کانپور شہر کے کاکادیو تھانہ علاقے میں واقع ٹیوشن سنٹر میں طالبہ نے NEET امتحان کی تیاری کی غرض سے داخلہ لیا تھا تاہم اس کے اساتذہ نے ہی اسے بے آبرو کرڈالا۔ دونوں ٹیچرز نے پہلے اسے شراب پلائی اور پھر ایک فلیٹ میں لے جاکر اس کی عزت لوٹ لی اس سارے عمل کے دوران موبائل فون پر ویڈیو بنائی جاتی رہی۔

طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ اس ویڈیو کو دکھا کراسکی بار بار عصمت دری کی جاتی رہی۔

پولیس نے بائیولوجی ٹیچر ساحل صدیقی اور اس کے ساتھی استاد وکاس پوروال کے خلاف رپورٹ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

اے سی پی کلیان پور ابھیشیک پانڈے کاکہنا ہے کہ دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:سردی کی آمد پر انڈوں کی قیمت نے اُبلنا شروع کردیا

یہ بھی پڑھیں