آگرہ(نیوز ڈیسک) آگرہ میں میاں بیوی کے رشتے کو تار تار کردینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ شوہر نے چند پیسوں کے لیے بیوی کا ہی ریپ کروادیا ۔ شوہر کے دوست نے اس کی عصمت دری کی اور پھر فحش ویڈیو بنایا۔ اس کے بعد شوہر نے اپنی ہی بیوی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ اس سے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر اور اس کے دوست کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
آگرہ کے اعتماد الدولہ تھانہ علاقے کے سیتا نگر میں ایک خاتون مزدوری کر کے اپنا گھر چلاتی ہے۔ خاتون کا ایک 12 سالہ بیٹا بھی ہے۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر مہینے میں صرف چند دن گھر آتا ہے اور زیادہ تر وقت باہر رہتا ہے۔
خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں اس کا شوہر آگرہ کے اچھنیرہ کے رہنے والے اپنے دوست نثار کے ساتھ گھر آیا تھا۔ اس نے گھر پر کھانے کیلئے کہا تھا تو اس کا شوہر باہر سے کھانے پینے کا سامان لے آیا۔ رات کو سب نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔ پھر خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ سو گئی۔
خاتون صبح بیدار ہوئی تو اس کے شوہر نے ضروری کام کے لئے پانچ ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے اپنے شوہر کو پانچ ہزار روپے دیدیئے۔ پھر کچھ دنوں کے بعد شوہر نے بیوی کو فون کر کے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر اس نے اسے 2 لاکھ روپے نہیں دیے تو وہ اس کا ویڈیو وائرل کر دے گا۔
جب خاتون نے ویڈیو مانگا تو اس کے شوہر نے اس کو ویڈیو دے دیا۔ اس کے بعد خاتون کو پتہ چلا کہ نشے کی حالت میں شوہر نے اپنے دوست نثار سے اس کا ریپ کروایا ہے ۔ پورے واقعے کے بعد خاتون نے اپنے شوہر سے ویڈیو وائرل نہیں کرنے کی درخواست کی تاہم شوہر دو لاکھ کے مطالبے پر بضد رہا۔
خاتون نے پورے معاملے کی شکایت پولیس اسٹیشن میں کی۔ شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شوہر کے ساتھ ساتھ اس کے دوست نثار کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔
اے سی پی چھتہ، آگرہ، ہیمنت کمار نے بتایا کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف آگرہ کے اعتماد الدولہ پولیس اسٹیشن میں خاتون نے شوہر کے خلاف دوست سے ریپ کروانے کی شکایت شکایت درج کرائی ہے ۔
خاتون نے بتایا کہ نشیلی چیز کھلا کر شوہر نے دوست سے ریپ کروایا اور ویڈیو بھی بنا لیا ۔ شوہر نے بیوی سے دو لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کیا ۔ دو لاکھ روپے نہ دینے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی ۔ شوہر نے بیوی کو موبائل پر ویڈیو بھی بھیجا ۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے خاتون کے شوہر اور اس کے دوست کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔
مزیدپڑھیں:’حکومت عمران خان کو خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں شفٹ کردے‘

