نیویارک (نیوزڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا شام کی جنگی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام ہمارا دوست نہیں انہیں لڑنے دو، اس گندے کھیل کا حصہ مت بنو، بہتر ہے امریکی حکومت اس مسئلے سے دور رہے۔
شامی باغیوں کا حمص شہر پر بھی مکمل قبضے کا دعوی، شہر اقتدار سے 10 کلو میٹر دورنومنتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کی شام جنگ میں مداخلت ختم کر دوں گا۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شام میں تصادم کو سلامتی کونسل کے تحت حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، مذاکرات سے ہی تصادم کا خاتمہ ممکن ہے
دینی مدارس کی رجسٹریشن بل منظوری کی ڈیڈ لائن ختم، مولانا فضل الرحمن آج اگلا لائحہ عمل دینگے



