قاہرہ(نیوزڈیسک)مصرمیں بچی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، ہولناک واقعے نے ملک میں شدید غم وغصے اور صدمے کی لہر دوڑا دی۔مصری خاتون نے شوہر کیساتھ ملکر اپنی ہی بچی کو بے رحمی سےموت کے گھاٹ اتار دیا،بچی کے فوت ہونے کے بعد اس کی لاش کوڑے دان میں ڈال دی
پولیس تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بچی کو اس کی ماں اور سوتیلے باپ نے ملکر بچی کو قتل کیا ۔الجیزہ گورنری میں الہرام پولیس کو کعبیش نامی علاقے کے لوگوں کو کچرے کے ڈھیر سے ایک بچی کی لاش ملنے کے بارے میں بتایا۔ جب سکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کی انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ بچی کے جسم پر تشدد اور اسے جلائے جانے کے نشانات موجود تھے۔
تحقیقات اور معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پولیس نے نگرانی والے کیمروں کے مواد کو بھی کھنگالا۔ حکام نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس جرم کے پیچھے ماں اور اس کے شوہر کا ہاتھ تھا۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔دونوں مدعا علیہان نے تفتیشی حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
شوہر نے کہا کہ اس نے بچی کی ماں سے شادی کی اور پتہ چلا کہ اس کی پہلے شوہر سے بیٹی بستر گیلا کرنے کے عارضے کا شکار ہے۔ وہ ایسا دانستہ نہیں کرتی تھی مگر پھر بھی انہوں نے اسے تادیب سکھانے اور بستر پرپیشاب کرنے سے روکنے کے لیے بچے کو بار بار مارا پیٹا۔ اس مارپیٹ میں بچی کی ماں بھی اس کے ساتھ تھی۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ بچی کو تادیب سکھانے کی غرض سے وہ گرم چمچ سے بچی کے جسم کو داغتا تھا۔ ماں نے اعتراف کیا کہ وہ اس کے بچی کو اس وقت مارتا تھا جب وہ سوئے ہوئے بستر پر پیشاب کردیتی۔ اس کے بعد وہ اسے لکڑی کے ڈنڈے سے مارتا تھا۔ وقوعہ کے روز بھی یہی ہوا۔
بچی بدترین تشدد اور مار پیٹ سے دم توڑ دیا۔ بچی کے قتل کے بعد انہیں اپنے پکڑے جانے کا خوف ہوا تو انہوں نے لاش ٹھکانے لگانے کے لیے اسے کوڑے دان میں ڈال دیا گیا۔حکام نے ننھی بچی کی لاش مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
