Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یکم جنوری 2025ء کو دنیا کی مجموعی آبادی کتنی ہو گئی؟

امریکہ(نیوز ڈیسک)پیدائش اور اموات کا سلسلہ ازل سے ابد تک جاری رہے گا تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔سال کے اختتام پر یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ دنیا کی مجموعی آبادی کتنی ہوچکی ہے اور آئندہ برس اس میں کس تیزی کے ساتھ مزید اضافے کی توقع ہے۔امریکی ادارہ برائے مردم شماری کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران دنیا کی کُل آبادی میں 7 کروڑ 11 لاکھ 78 ہزار نفوس کا اضافہ ہوا۔سال 2024ء میں بھارت ایک ارب 41 کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک قرار پایا۔

امریکی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی 8 ارب 9 کروڑ 20 لاکھ 34 ہزار 511 ہوجائے گی جوکہ 2024 کے پہلے دن کی نسبت اور سالانہ بنیاد پر 0.89 فیصد زیادہ ہے۔جنوری 2025 کے دوران دنیا بھر میں ہر ایک سیکنڈ میں پیدائش کی اوسط 4.2 اور 2 اموات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایک سال کے دوران آبادی میں ہونے والا اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ بہرحال 2023 کی نسبت کم ہے۔یاد رہے کہ سال 2023ء کے دوران دنیا کی آبادی میں 7 کروڑ 50 لاکھ نفوس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔جولائی 2024ء تک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت ایک ارب 41 کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا۔

دنیا کے سب سے بڑے مملک کونسے؟
آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک چین تھا جس کی کل آبادی ایک ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک امریکا ہے جس کی رواں برس جولائی میں آبادی 34 کروڑ ایک لاکھ 10 ہزار 988 ریکارڈ کی گئی تھی۔اس دوڑ میں انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہے جس کی کل آبادی 28 کروڑ 15 لاکھ 62 ہزار 465 ریکارڈ کی گئی۔آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کی آبادی جولائی 2024 میں تقریباً 25 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 571 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں