Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

امریکہ میں طوفانی سردی ، نظام زندگی معطل،کینٹکی اور ورجینیا میں الرٹ جاری

نیویارک (نیوزڈیسک) امریکہ میں دہائی کے سب سے سرد موسم اور سرد ترین درجہ حرارت کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔نیشنل ویدر رپورٹس کے مطابق امریکہ کے وسط سے شروع ہونیوالا طوفان اگلے دو دنوں میں مشرق کی طرف بڑھے گا۔

انتظامیہ کی جانب سےکینٹکی اور ورجینیا کی ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ کے کچھ حصوں بشمول مسی سپی اور فلوریڈا میں شدید سردی کی لہر سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے۔جہاں سخت سردی اور برفباری سےمعمولات زندگی متاثر ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور اور فلاڈیلفیا سمیت آج سے پیر تک برفباری کی توقع ہےجبکہ ورجینیا کے کچھ حصوں میں 5 سے 12 انچ کے درمیان برفباری ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد یہ جنوری سرد ترین جنوری بن سکتا ہے۔سردی کی شدت ایک ہفتے تک برقرار رہے گی
چیئرمین پی سی بی کا کرکٹر صائم ایوب کوعلاج کیلئے لندن بھیجے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں