Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

برفانی طوفان، تمام تعلیمی ادارے بند، امریکی وفاقی حکومت کا تعطیلات کا اعلان، الرٹ جاری

نیویار ک (نیوزڈیسک)امریکا میں آگ کے بعد برفانی طوفان نے بھی تباہی مچادی ہے۔ جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان نے کہیں راستے، پروازیں اور کہیں تعلیمی ادارے بند . امریکی وفاقی حکومت نے تعطیلات کا اعلان کردیا.

ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برفباری اور بارش سے زندگی منجمد ہوگئی ۔رپورٹ میں برفانی طوفان کے آنے کی مزید وارننگ جاری کی گئی ہیں۔اُدھر برطانیہ بھی شدید سردی کی پلیٹ میں ہے۔ برفباری اور بارش کے بعد معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔

اسکولز بند، بجلی کا نظام، ائیرپورٹ، ریلویز اور لوکل ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔ لندن میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری جبکہ دیگر حصوں میں منفی پندرہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں اسکاٹ لینڈ میں ایک سو پچاس مقامات کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے طلاق کے تجربے پر لب کشائی کردی

یہ بھی پڑھیں