نیویارک (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اُٹھانے کے بعد واشنگٹن کے ایک چرچ میں بین المذاہب دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںدی نیشنز مسجد کے امام ڈاکٹر محمد فراسر نے سورہ الحدید کی آیت 4 سے 7 تک تلاوت کلام پاک کی گئی…ان آیات قرآنی میں اللہ کی قدرتِ کمال اور کامل اختیار کے ساتھ ساتھ زمین اور آسمان کے بننے کے عمل کو بیان کیا گیا ہے۔
ترجمہ
’’ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا پھر وہ عرش پر قائم ہوا، وہ جانتا ہے جو چیز زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں اوپر چڑھتی ہے، اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو، اور اللہ اس کو جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے۔
آسمانوں اور زمین کی حکومت اسی کے لیے ہے، اور سب امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور وہ سینوں کے بھید خوب جانتا ہے۔
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں پہلووں کا جانشین بنایا ہے، پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور انہوں نے خرچ کیا ان کے لیے بڑا اجر ہے۔‘‘ تلاوتِ کلام کے بعد دی نیشنز مسجد کے مؤذن ڈاکٹر شیخ اکبر شریف نے اذان دی۔
اس موقع پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام شرکاء خاموشی اور احترام کے ساتھ تلاوتِ قرآن پاک اور اذان بغور سنتے رہے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے بعد تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی جس میں مسلمانوں کی نمائندگی ایک امامِ مسجد ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔
بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں گی: راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی

