Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

فلسطین کی ایک انچ بھی زمین نہیں چھوڑیں گے، ٹرمپ کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان دے کر سبھی کو حیران کردیا۔ انہوں نے غزہ پٹی پر امریکی قبضے کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے کبھی بھی ایک فلسطینی ملک کا مطالبہ نہیں کیا۔ ٹرمپ اپنے دوسرے دور حکومت میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ جو بائیڈن نے بھی اس سمت میں کوششیں کیں لیکن 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کے باعث مذاکرات پٹڑی سے اتر گئے۔ تاہم اب سعودی عرب نے ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ کسی بھی معاہدے میں فلسطینی ریاست کا درجہ یا اس سے متعلق اقدامات اٹھانے ضروری ہیں ۔

منگل کو ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، انہوں نے نہیں کیا۔ جب پھر سے پوچھا گیا کہ کیا سعودی نے کم از کم مملکت کی طرف ایک راستہ کا مطالبہ ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ “ہر کوئی ایک ہی چیز مانگ رہا ہے – امن۔” چند گھنٹوں کے اندر سعودی عرب نے ایک بیان جاری کر کے ٹرمپ کے ریمارکس کو مسترد کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے۔ یہ کوئی نیا موقف نہیں ہے جو سعودی نے ابھی اپنایا ہے بلکہ برسوں سے ان کا یہی موقف رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:طالبعلم سے کلاس میں شادی؛ ویڈیو وائرل ہونے پر خاتون پروفیسرنےبڑی پیشکش کردی

یہ بھی پڑھیں