Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول کے قریب اکھنور سیکٹر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آئے۔

دھماکہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوجی گشت پر تھے، دھماکے کے بعد تینوں فوجیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بھارتی فو ج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے
موقع پر پہنچ کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں