Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا، جو پہلے سے اعلان کردہ 34 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کے مطابق چین کی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی عالمی تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی۔ٹرمپ کی جانب سے درجنوں ممالک پر عائد کردہ بھاری محصولات کا نفاذ آج سے ہوگیا ہے جس میں چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر مجموعی طور پر 54 فیصد (20 فیصد کے علاوہ اضافی 34 فیصد) ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے تمام امریکی اشیا کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں، ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ’اگر بیجنگ نے امریکی مصنوعات پر عائد جوابی محصولات کل تک واپس نہیں لیے وہ چینی درآمدات پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں