Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پربھارتی شرپسندوں کا حملہ، ایک شرپسند گرفتار،دیگر کی تلاش جاری

لندن (نیوزدیسک) برطانیہ میں بھارتی شرپسند عناصر کا پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ ، کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے برٹش پولیس سٹیشن میں ایف آر درج کروانے کے بعد لندن پولیس نے حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔تاہم اب بتایا جارہا ہےکہ ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے، ہائی کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت برطانیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔
طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار

یہ بھی پڑھیں