Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

جدہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، صدر ٹرمپ کے اس دورے کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت متوقع ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا، امریکی صدر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر خلیج تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے، دوسری بار صدر بننے کے بعد یہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام، غزہ میں جنگ بندی، تیل کی قیمتوں سمیت دیگر امور پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔سعودی ولی عہد امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

امریکہ کے صدر کا اپنے دورے کے دوران جی سی سی رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ میں رد و بدل جبکہ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں