نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بڑھکیں مارتے ہوئے کہا کہ 18 مئی تک پاکستان اور بھارت کا سیزفائرہے جس کے بعد آپریشن سندورا کا دوسرا فیز شروع کرینگے۔ پاکستان کو جواب دینے کیلئے وقت کا تعین کیا جارہا ہے ۔پہلے تو صرف ٹریلر تھا ۔صحیح وقت پر دنیا کوپوری فلم دکھائیں گے ۔
پاکستان کے ہاتھوں بری شکست کے بعد مودی کی دم ابھی تک ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی ہے ۔ بھارتی فضائیہ نے اپنی دور دراز پہنچنے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔ لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ کوشش کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کا حال کیا ہوا۔
بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گجرات کے بھوج رودرا ماتا ایئر فورس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر پاکستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بھارت کا آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا اور یہ محض ایک جھلک تھی، پوری فلم وقت آنے پر دنیا کو دکھائیں گے۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی حرکات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کو جانچ کے مرحلے میں رکھا گیا ہے تاکہ دیکھا جائے کہ آیا اس کا رویہ بہتر ہوتا ہے یا نہیں۔
پاکستانی ذہین لوگ،حیرت انگیز ایجادات کی مہارت رکھتے ہیں، امریکی صدر کا اعتراف


