Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، درخت اکھڑ گئے

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بھارتی ائیرلائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا جب کہ طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان بھی پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں سے شہر میں درخت اُکھڑ گئے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

یونان میں خوفناک 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری

یہ بھی پڑھیں