Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ٹرمپ ٹیرف: یورپی یونین کو 9 جولائی تک مہلت مل گئی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے یورپی یونین کو 9 جولائی تک مہلت دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ یورپی یونین پر طے شدہ 50 فیصد محصولات 9 جولائی تک معطل کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن سے ملاقات کے بعد اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کیا۔

یہ معاہدہ اتوار کو یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کے ساتھ ایک فون کال کے بعد ہوا۔

ارزولا فان ڈئر لاین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی صدر کے ساتھ اچھی بات چیت رہی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان دنیا کے سب سے زیادہ نتیجہ خیز اور قریبی تجارتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ تیزی سے اور فیصلہ کن طور پر بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے اور ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہمیں 9 جولائی تک وقت درکار ہو گا۔

ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ بات چیت تیزی سے شروع ہو جائے گی۔


ٹرمپ نے یورپی کمیشن کے صدر سے اپنی فون کال کے حوالے سے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ میں مزید کہا کہ تاریخ میں توسیع سے اتفاق کرنا ان کا استحقاق ہے۔

برسلز اور واشنگٹن میں حکام ٹرمپ کے اپریل میں کیے گیے اعلان کے بعد شروع ہونے والی تجارتی جنگ سے بچنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے بیشتر تجارتی شراکت داروں پر محصولات عائد کریں گے۔
جمعے کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کریں گے کیونکہ بلاک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو رہا ہے۔

اب انہوں نے گزشتہ ماہ اعلان کردہ جولائی کی آخری تاریخ میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق را چیف اے ایس دولت انٹرویو کے دوران غصے میں آگئے، صحافی سے بدتمیزی

یہ بھی پڑھیں