Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے بڑا اقدام اٹھالیا

بنکاک(انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے باضابطہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت اب پاکستانی اور افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی شہری بغیر کسی سفارت خانے کے چکر کے، گھر بیٹھے آن لائن ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تھائی حکومت کی ویب سائٹ www.thaievisa.go.th پر درخواست فارم جمع کرانا ہوگا۔

ای ویزا کی منظوری کے بعد مسافر کو ایک کنفرمیشن ای میل موصول ہوتی ہے، جس کا پرنٹ ایئرپورٹ اور تھائی لینڈ کے امیگریشن پوائنٹس پر لازمی دکھانا ہوگا۔

تھائی وزٹ ویزا کے لیے چند شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں:

آخری 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ (کم از کم بیلنس: 3,50,000 روپے فی فرد)
ویزا فیس (کنفرم ٹکٹ کے ساتھ): 19,500 روپے
ویزا فیس (کنفرم ٹکٹ کے بغیر): 27,900 روپے
تھائی لینڈ کے ان نئے ویزا ضوابط کو سیاحوں کے لیے سہولت، شفافیت اور بہتر سفری تجربے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حکام نے واضح کر دیا ہے کہ بغیر ویزا سفر کا ارادہ اب ترک کر دیا جائے۔
مزیدپڑھیں:ہوٹل کے کمروں میں چھت والے پنکھے کیوں نہیں ہوتے؟ حیران کن وجوہات جانئے

یہ بھی پڑھیں