Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

غزہ پر بمباری سے متعدد گھر تباہ، مزید 78 فلسطینی شہید، اسرائیل کا لبنان پر بھی حملہ

غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں بمباری سے 39 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کئی گھر ملبے کا ڈھیربن گئے، بمباری سے امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے باہر حملوں میں 743 فلسطینی شہید ہو ئے، فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار418 ہوگئی۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کے مختلف مقامات پربھی بمباری کی، اسرائیلی فوج نے یمن کے بندرگاہی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کی وارننگ بھی دے دی۔

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل کی تباہی کے بعد چین نے بھی بڑا سرپرائز دے دیا

یہ بھی پڑھیں