Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

روس میں کم عمر لڑکیوں کو ماں بننے پر مالی ترغیب، حکومت کی حیران کن اسکیم منظرعام پر

ماسکو (ویب ڈیسک) اسکولوں کو عموماً تعلیم و تربیت کی جگہ تصور کیا جاتا ہے، لیکن روس سے سامنے آنے والی ایک حیران کن خبر نے دنیا کو چونکا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس میں اسکول کی کم عمر طالبات کو بچے پیدا کرنے پر مالی انعام کی پیشکش کی جا رہی ہے، اور یہ پیشکش کسی اور نے نہیں بلکہ روسی حکومت نے خود متعارف کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کی شرح کو قابو میں لانا ہے۔ روس گزشتہ کئی برسوں سے شرح پیدائش میں مسلسل کمی اور دوسری جانب اموات میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، خاص طور پر جنگ اور معاشی عدم استحکام کے باعث یہ مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔

آبادی کے اس بحران سے نمٹنے کے لیے روسی حکومت نے مختلف قسم کی ترغیبی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں جن کے تحت نوجوان لڑکیوں، خواتین اور خاندانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر مالی فوائد اور سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد مختلف حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، خاص طور پر بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے حق پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمر کی لڑکیوں کو ماں بننے کی ترغیب دینا نہ صرف ان کی صحت بلکہ مستقبل کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب روس نے شرح پیدائش بڑھانے کے لیے غیر روایتی اقدامات کیے ہوں، تاہم یہ حالیہ اسکیم اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور متنازع پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
مزیدپڑھیں:عوام تیاری کرلیں! محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

یہ بھی پڑھیں