پیرس(اوصاف نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کر دیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میکرون نے دفاعی اخراجات کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ہم نے ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی لڑائی اور یوکرین جنگ سمیت بڑے تنازعات کا مشاہدہ کیا۔ پاک بھارت جنگ شدید فضائی لڑائی تھی۔
صدر میکرون نے طے شدہ 2030 کے منصوبے سے تین سال قبل ہی 2027 تک دفاعی اخراجات دُگنے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو دو ہزار ستائیس تک بڑھا کر چونسٹھ ارب یورو کر دیا جائے گا۔فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں آزاد رہنے کے لیے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے۔
اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں بڑا بریک تھرو سامنےآگیا
