بغداد(اوصاف نیوز) ایرانی نژاد جنگجووں کا عراقی کردستان میں آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا حملے کے نتیجے میں امریکی تیل تنصیبات پر آگ بھڑک اٹھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کردستان کے علاقے سارسنگ میں امریکی کمپنی کے زیر کنٹرول میں ایک آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے باعث تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد تنصیبات سے تیل کی پیداوار بند ہوگئی۔امریکی سفیر نے کردستان میں آئل فیلڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت پر زور دیا کہ ایسے حملے رکوائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حملہ آوروں کو سزا دے۔واضح رہے کہ ایک ایک ہفتے کے دوران کردستان کی آئل فیلڈ پر یہ تیسرا حملہ ہے۔
40 ہزار پاکستانی شہری ایران،عراق ،شام سے غائب ہوگئے، وزیر مذہبی امور کا انکشاف


