خان یونس (اوصاف نیوز) غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے جنگجووں کا اسرائیلی فوج کے کانوائے پر حملہ ، حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ،تین اہلکار ہلاک، ٹینک تباہ ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ایک سسٹم کے تحت نسل کشی کر رہا ہے۔ بھوک اور پیاس سے ستر فلسطینی بچوں کی اموات انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 67 افراد جاں بحق ہو گئے، یہ بات غزہ کی حماس کے زیرِ انتظام وزارت صحت نے اتوار کے روز بتائی۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (WFP) نے کہا کہ اس کا 25 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ جب اسرائیل سے غزہ میں داخل ہوا اور چیک پوسٹوں کو عبور کیا، تو بھوک سے نڈھال عوام کا ایک بہت بڑا ہجوم اس کے سامنے آ گیا، جس پر فوری بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کا کہنا ہے کہ اس نے فوری خطرے کو ہٹانے کے لیے فائرنگ کی۔ فوج نے رپورٹ کیے گئے جانی نقصان کے اعداد و شمار کو چیلنج کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیشرو سابق امریکی صدر’ بارک اوباما‘ کی ہتھکڑی لگی ویڈیو جاری کردی


