Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،5 پچوں سمیت 49افراد ہلاک

ماسکو(اوصاف نیوز)روس کے مشرقی ریجن میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،تباہ ہونے والے طیارے میں49مسافرسوار تھے،خبرایجنسی کے مطابق روس کے مشرقی ریجن میں گرنے والے مسافر طیارے میں سوارتمام49 مسافرہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی جہاز کا ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ ختم ہونے کے بعد جہاز مسافروں سمیت لاپتا ہو گیا تھا ۔جس کا ملبہ مشرقی ریجن سے مل گیا

مقامی حکام کے مطابق جہاز سائبیریا کی ایک ایئرلائن کا تھا جو روس اور چین کے سرحد کے قریب واقع ایک علاقے کی طرف پرواز کر رہا تھا۔ اچانک جہاز ریڈار سے بھی غائب ہو گیا اور ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔

ریجنل گورنر کا کہنا ہے کہ جہاز میں پانچ بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ البتہ بعض حکام مسافروں کی تعداد 49بتا ئی جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں