Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا شدید زلزلہ،سونامی کا خدشہ

روس(نیوز ڈیسک)روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں روس کے کوریل جزائر کے قریب تھا۔

زلزلے کے فوری بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے ممکنہ سونامی کی پیش گوئی کرتے ہوئے پورے بحرالکاہل کے خطے میں سونامی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

جاپان اور فلپائن نے بھی خطرے کے پیش نظر اپنی ساحلی آبادیوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ امریکہ نے واشنگٹن، اوریگن، کیلی فورنیا اور الاسکا کی ساحلی ریاستوں میں سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

حکام نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ ممکنہ سونامی لہروں سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کر گئی

یہ بھی پڑھیں