Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

امریکہ میں مسافر طیارے کا ٹیک آف کرتے ہی انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکہ میں مسافر طیارے کا انجن پرواز بھرنے کے بعد فیل ہو گیا جس کے بعد پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کی کال دی اور طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میونخ جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز نے 25 جولائی کو اپنے طے شدہ ٹرانس اٹلانٹک سفر پر واشنگٹن ڈلس ہوائی اڈے سے ٹیک آف کیا لیکن اس کا بایاں انجن فیل ہو گیا۔

پرواز کے واشنگٹن ڈلس سے روانہ ہونے اور پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے فوراً بعد انجن میں خرابی کی اطلاع ملی۔ عملے نے جلد ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور محفوظ ہنگامی لینڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ساتھ رابطہ کیا۔

فلائٹ ایئر ویوز کے مطابق ہوائی جہاز دو گھنٹے 38 منٹ تک فضا میں رہا اور واشنگٹن کے شمال مغرب میں ایک ہولڈنگ پیٹرن میں چکر لگاتا رہا تاکہ واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ پر واپس اترنے سے پہلے ایندھن کو ختم کیا جا سکے۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کتنے سال کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی؟وزیرِ مذہبی امور

یہ بھی پڑھیں