طائف (اوصاف نیوز)سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی ہو گئے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک جھولے پر کچھ افراد سوار تھے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا ، زخمی افراد کو طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سقوط إحدى ألعاب الملاهي في منتزه الجبل الأخضر بمنطقة #الهدا في #الطائف وأسفر الحادث عن 23 إصابة، بينها 3 حالات خطيرة. pic.twitter.com/7F4ToulJRx
— مجتمعنا (@KSASociety) July 30, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے پر متعدد خواتین اور مرد سوار ہیں ، جھولے کا پائپ ٹوٹنے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بیرون ملک آن لائن خریداری پر 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم
