نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب صدر ٹرمپ امریکی عوام کو دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگی ادویات سے ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔
امریکی صدرٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے اپنے تمام اختیارات استعمال کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکی، بھارت کا امریکہ سےF-35طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
