Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

لاہور (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے ویزہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف کروادیا ہے۔

اگر آپ بھی آسٹریلیا جانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو ایک عدد ویزا کی ضرورت ہوگی۔ آسٹریلیا کے ویزے کی درخواست دینے کا طریقہ آپ کے مطلوبہ ویزے کی قسم پر منحصر ہے۔ مثلاً اگر آپ سیاحتی ویزا لینا چاہتے ہیں تو آپ کو انٹرویو یا بائیومیٹرک کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویزا آپ کے گھر تک پہنچایا جاتا ہے لیکن اس میں چند باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جیسے کہ درخواست فارم میں کوئی غلطی یا فراہم کی گئی معلومات میں کسی قسم کا تضاد نہ ہو۔ کیونکہ اگر درخواست میں کوئی غلطی ہوئی تو آپ کا ویزا مسترد ہو سکتا ہے یا اس کی ڈلیوری میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

اگر آپ خود سرکاری ویب سائٹ سے درخواست دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے چند مراحل مکمل کرنا ہوں گے۔ سب سے پہلے ویزا کی صحیح قسم کا انتخاب کریں اور ویزا کی تمام شرائط کو اچھی طرح سمجھیں۔

اس کے علاوہ تیرہ (13) صفحات پر مشتمل درخواست فارم کو بغور پڑھ کر پُر کریں۔ تمام مطلوبہ دستاویزات تیار رکھیں۔ ویزا کی مکمل فیس ادا کریں۔ فارم اور دستاویزات ویزا ایپلیکیشن سینٹر میں جمع کروائیں۔

پھر درخواست کی منظوری کا انتظار کریں ( اس کام میں عام طور پر 25 دن لگ سکتے ہیں)منظوری کے بعد ویزا آپ کو کورئیر کے ذریعے گھر پر فراہم کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آپ بلنک ویزا جیسے ماہر ادارے کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ جو آپ کے لیے ویزا کی صحیح قسم ڈھونڈتے ہیں۔ آپ کے تمام دستاویزات چیک کرتے ہیں۔ آپ کی جگہ فارم خود بھرتے ہیں۔ سفارت خانے میں جمع کراتے ہیں۔

مفت پک اینڈ ڈراپ سروس دیتے ہیں۔ مفت سفر کا منصوبہ بھی بناتے ہیں۔ آپ صرف ابتدائی 1000 روپے ادا کرتے ہیں باقی فیس ویزا منظور ہونے کے بعد ادا کی جاتی ہے.

اس طرح سے آپ کا ویزا محفوظ اور آسانی سے گھر پر ہی فراہم کردیا جاتا ہے اور آپ کو فارم بھرنے یا چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہتی۔
مزید پڑھیں‌:انڈس بیسن میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر۔۔پاکستان خطے میں توانائی برآمد کرنیوالا ملک بھی بن سکتا ہے، اہم اعدادوشمار اور حقائق سامنے آ گئے

یہ بھی پڑھیں