Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کےلیے اچھی خبر آگئی، کراچی میں جرمن قونصل خانے نے اپنی ویزے سروس شروع کردی۔

شہرقائد میں جرمن قونصل خانے تھوڑے وقفے کے تعطل کے بعد پاکستانی عوام لیے اپنی ویزے سروس کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے، یورپیئن ملک کا ویزا لگوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے ویزہ سروسز معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

جرمنی کے قونصل خانہ کا ویزہ سیکشن منگل 5 اگست سے معمول کے مطابق درخواست گزاروں کے لئے سروس شروع کردیگا۔


قونصل خانے کی بندش کے دوران اپائیمنٹ حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کو نئے سرے سے ویزے کےلئے پورٹل کے ذریعے اپائیمنٹ لینا ہوگی۔

جرمن قونصل خانے نے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ نان یورپیئن سیٹزن کیلئے سروس بحال رہے گی۔
مزیدپڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیمنٹ سسٹم سے متعلق خوشخبری

یہ بھی پڑھیں