Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اٹلی کے اراکین پارلیمنٹ کا فلسطینیوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی

روم(نیوز ڈیسک) اٹلی کے اراکین پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی سیاسی جماعت فائیو سٹار موومنٹ کے ارکان نے اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارٹی کے ارکان نے کہا کہ آج ہم یہ پرچم نہیں لہرا رہے کیونکہ آپ ہم سے چھین لیں گے۔

فائیو سٹار موومنٹ جماعت کے اراکین نے کہا کہ آج ہم اسے اپنے جسم پر سجا رہے ہیں کیونکہ یہ اب صرف فلسطین کا پرچم نہیں، بلکہ انسانیت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کا عالمی پرچم بن چکا ہے، یہ اقدام اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے احتجاج اور فلسطینی عوام سے ہمدردی کے اظہار کے سلسلے کاحصہ ہے۔

واضح رے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں شہدا میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:محکمہ موسمیات کی آج سے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں