نئی دہلی (نیوز ڈیسک) جنگی جنون کی مودی سرکار ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرون اور براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی تیاری کر رہی ہے۔
مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہلک ہتھیاروں کا ذخیرہ بنانا آپریشنل تیاریوں میں اس کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
یہ پاکستان کے ہاتھوں S-400 فضائی دفاعی نظام کی عظیم تباہی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ جنگی ہتھیار لاد کر مودی سرکار پاکستان پر یک طرفہ جارحیت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
جنگی سازوسامان کی کل مالیت 67,000 کروڑ روپے ہے، اور بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجر پر مبنی ڈرائیور نائٹ سائٹس کی خریداری کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
ہندوستانی بحریہ کے لئے خود مختار سطحی جہاز، براہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچر کی خریداری اور ہندوستانی فضائیہ کے لئے ماؤنٹین ریڈار کی خریداری اور اسپائیڈر ویپن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور میں فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی کمی تھی۔
مزید پڑھیں:اب 201 کے بجائے 301 یونٹس… عوام کے لیےخوشی کی خبر
