Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کویت میں پاکستانیوں کے لیےنوکریاں،اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وہ پاکستانی شہری جو کویت میں نوکری کی تلاش میں ہیں لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے واقف نہیں تو یہ تحریر ان کیلیے مفید ثابت ہوگی۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے کویت کی جانب سے پاکستان کے لیےویزا پالیسی کی بحالی کے بعد شہریوں کے لیے خلیجی ملک میں نئی نوکریوں کیلیے درخواستیں کھول دیں۔

یہ اعلان نوکریوں کے متلاشی پاکستانیوںکے لیے کویت کی بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ حکومت کی فعال اور کاروبار دوست پالیسیوں نے پاکستانی مزدوروں کی عالمی مانگ میں اضافہ کیا ہے۔

کویت ملک کی ہنر مند افرادی قوت اور متعدد صنعتوں میں تجربے کی وجہ سے پاکستان سے مزید ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کویت میں نوکری کے لیے اہلیت کا معیار:۔

وہ پاکستانی شہری جو او ای سی کی طرف سے بیان کردہ قابلیت اور تجربے پر پورا اترتے ہیں وہ کئی آسامیوں کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ویئر ہاؤس سپروائزر کی نوکری کیلیے امیدوار کی عمر 35 سال سے کم ہونا، ڈپلومہ یا بیچلر کی ڈگری حاصل کرنا اور انگریزی میں بات چیت کی مضبوط مہارت لازمی ہے۔

درخواست دہندگان کے پاس کسٹمر سروس کی بہترین صلاحتیں ہونی چاہئیں اور ریٹیل ویئر ہاؤس آپریشنز میں 3-5 سال کام کا تجربہ بھی ہو۔

او ای سی کے ذریعے درخواست دینے کا طریقہ:

او ای سی کے آفیشل جاب پورٹل پر جائیں
دستیاب فہرست سے مطلوبہ پوزیشن منتخب کریں
آن لائن درخواست فارم پُر کریں
500 روپے کا بینک چالان جمع کریں
چالان کی رسید کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں
15 اگست 2025 سے پہلے اپنی درخواست جمع کروائیں
دیگر دستیاب ملازمتوں میں ویئر ہاؤس کوآرڈینیٹر، ویئر ہاؤس مین، کارپینٹر، غیر ہنر مند مزدور، اسسٹنٹ فرنیچر انسٹالر، ڈرائیور و کورئیر، لاجسٹکس اور ڈیلیوری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں