Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

مونٹانا ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران کھڑے جہاز سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جب وہ رن وے پر کھڑے ایک دوسرے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب سنگل انجن طیارہ چار مسافروں کے ساتھ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ لینڈنگ کے دوران پائلٹ طیارے پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں یہ کھڑے ہوئے جہاز سے جا ٹکرایا۔ ٹکر کے فوراً بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جو قریبی گھاس والے علاقے تک پھیل گئی، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرکے شعلوں پر قابو پا لیا۔

کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں معمول سے ہٹ کر اترنے کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔ خوش قسمتی سے، جہاز میں سوار تمام مسافر خود باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جن کا علاج موقع پر ہی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں