Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

بیروت (نیوز ڈیسک )حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حکومت کا غیر مسلح کرنے کا فیصلہ خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے، اگر حکومت ہمارے خلاف کھڑی ہوئی تو لبنان نہیں بچے گا۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کیلئے کربلا کی جنگ لڑیں گے، لبنانی حکومت کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے۔

نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنان میں بدامنی اور تباہی کی پوری ذمہ داری لبنانی حکومت پر عائد ہوگی، اگر حکومت ہمارے خلاف کھڑی ہوئی تو لبنان نہیں بچے گا، امریکی سفارتخانے سمیت ہر جگہ احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان پر کنٹرول کے 4 سال مکمل ہونے پر طالبان کا جشن، کابل میں ریلی

یہ بھی پڑھیں