Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ بارے بڑی خبر آگئی

دبئی (نیوز ڈیسک) انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی۔

فرنچ مونٹانا کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ شیخہ مہرہ محمد رشید المکتوم کے ساتھ منگنی کر چکے ہیں، جو دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں۔

غیرملکی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق جوڑے نے پیرس فیشن ویک کے دوران جون میں منگنی کی، اس سے کچھ عرصہ پہلے مونٹانا نے رن وے پر اپنا ڈیبو کیا تھا۔

شیخہ مہرہ 17 جولائی 2024 کو اس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں، جب انہوں نے اپنے سابق شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے طلاق دی تھی۔کچھ عرصے کے بعد، انہوں نے 2024 میں ہی ’طلاق‘ نامی ایک پرفیوم بھی متعارف کروایا تھا۔شیخہ مہرہ اور مونٹانا کو پہلی بار اکتوبر 2024 میں ساتھ دیکھا گیا، جب وہ ریپر کو دبئی کے مختلف مقامات دکھاتی ہوئی نظر آئیں۔رواں سال پیرس فیشن ویک کے کئی ایونٹس میں بھی دونوں کو کئی بار ساتھ دیکھا گیا۔

ٹی ایم زیڈ کے مطابق شادی کی تاریخ ابھی طے کی جا رہی ہے، لیکن دونوں کے خاندان اس خوشخبری سے بہت خوش ہیں۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم : نوجوانوں کے لیے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں