نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کے سابق جج اور نامور دانشور جسٹس (ر) مارکنڈے کاٹجو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ باضابطہ طور پر مسلمان نہیں ہیں، لیکن وہ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو انسانیت کے لیے آفاقی اصول مانتے ہیں۔ میزبان نے انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی تو کاٹجو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’’میں مسلمان نہیں ہوں، لیکن پوری دنیا مسلمان ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ تعلیم دی کہ نہ کوئی اونچی ذات ہے اور نہ نیچی، بلکہ سب انسان برابر ہیں۔ ’’میں ان کی اس بات سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں‘‘، کاٹجو نے کہا۔
کاٹجو نے برصغیر کے مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بھارت اور پاکستان کے مسلمان کس نظام پر عمل پیرا ہیں؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے مسلمان آج بھی ذات پات کے نظام کو مانتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔
انہوں نے میزبان سے سوال کیا: ’’کیا میں درست کہہ رہا ہوں یا غلط؟‘‘
کاٹجو کے ان بیانات کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور ان پر مختلف حلقوں کی جانب سے بحث جاری ہے۔
سابق چیف جسٹس انڈین سپریم کورٹ
جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے اسلام قبول لیا pic.twitter.com/kjTtcOM2o1— Dr. Xia Khan (@DrXiakhan) September 9, 2025
مزیدپڑھیں:اسمارٹ کرکٹ بال کی تیاری
