تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی دھمکی آمیز پیغام دیا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے اسرائیلی طیاروں کی جانب سے دوحہ میں حماس قیادت کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب تنظیم کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔
اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا ہےکہ حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
هذه رسالة لكل الشرق الأوسط pic.twitter.com/K9b5klGKMx
— Amir Ohana – אמיר אוחנה (@AmirOhana) September 9, 2025
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
سہیل الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد شہید ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں 3 محافظوں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا۔
مزیدپڑھیں:نیپالی آرمی چیف کی مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت